0

کورونا وبا؛ مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ سے زائد ہوگئی


اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وبا کے مریضوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وائرس نے مزید 39 افراد کی جانیں لے لیں جب کہ 4 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 42 ہزار 904 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 56 لاکھ 27 ہزار 539 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 499 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار 810 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں ایک لاکھ 77 ہزار 625، پنجاب میں ایک لاکھ 21 ہزار 083، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 919، اسلام آباد میں 31 ہزار 165، بلوچستان میں 17 ہزار 268، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 067 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 683 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں