0

کورونا وبا؛ 24 گھنٹوں میں 75 افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد: کورونا وبا نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 75 افراد کی جانیں لے لیں جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 35 ہزار 197 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 55 لاکھ 84 ہزار 976 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 829 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 311 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں ایک لاکھ 75 ہزار 642، پنجاب میں ایک لاکھ 20 ہزار 356، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 701، اسلام آباد میں 30 ہزار 748، گلگت بلتستان میں 4 ہزار667، بلوچستان میں 17 ہزار 215 اور آزاد کشمیر میں 6 ہزار 982 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں