0

مساجد کو کسی صورت بند نہیں کرسکتے لیکن احتیاط ضروری ہے، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا تاہم کورونا ایس او پیز پر عملدرآمدضروری ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ملاقات کی، جس میں کورونا کی دوسری لہر کے خلاف اقدامات کے حوالے سے بات چیت کی گئی، جب کہ وفاقی وزیر نے نے وزیرِ اعظم سے علما و مشائخ کونسل کی تنظیمِ نو پر بھی مشاورت کی۔وزیراعظم عمران خان نے وزارتِ مذہبی امور کو کورونا کے حوالے سے علما اور این سی او سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا تاہم کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید ضروری ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارتِ مذہبی امور علما و مشائخ کو کورونا کے پھیلا کے اعشاریوں کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ دینی مواعظ اور خطبات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید منبر کے ذریعے ممکن ہو۔دوسری جانب گزشتہ روز ہونے والے صدر مملکت اور علما و مشائخ کے اجلاس کے بعد متفقہ اعلامیہ کی روشنی میں آج ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی یوم جمعہ کو یوم دعا کے طور پر منایا گیا، مساجد و امام بارگاہوں میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ نمازیوں کے لئے مقررہ فاصلے پر جگہ بھی مختص کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں