0

پی ڈی ایم کہتی ہے ووٹ کو عزت دو لیکن ووٹر کو کورونا سے مرنے دو، شیخ رشید


چمن: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کہتی ہے ووٹ کو عزت دو لیکن ووٹر کو کورونا سے مرنے دو۔شیخ رشید احمد پاک افغان بارڈر چمن پہنچ گئے جہاں انہوں نے آئی ٹی ٹی ایم ایس پروجیکٹ اور این ایل سی پروجیکٹ کا معائنہ کیا۔ شیخ رشید نے پاک افغان بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور حکام نے انہیں بارڈر منیجمنٹ کے تعمیرات پر بریفنگ دی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی حالت ایم ایل ون کی تکمیل تک صحیح ہوجائے گی ، عوام کو زبردست سفری سہولتیں دینگے، ریلوے کی گوداموں کی مرمت کا کام شروع کرکے ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن (بہتر بنایا) کی جائے گی، پاک افغان سرحد پر ریلوے کی زمینوں کے متعلق معاملے کو نو دسمبر کے اجلاس میں حل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں