0

یمن میں صنعتی ایریا پر شیلنگ، 8 افراد ہلاک اور 13 زخمی


الحدیدہ: یمن کے بندرگاہی شہر کے صنعتی علاقے میں حوثی باغیوں نے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ حدیدہ کے صنعتی علاقے میں ایک فیکٹری پر شیلنگ کی گئی۔یمن کے وزیر اطلاعات نے حملے کی ذمہ داری حوثی باغیوں پر عائد کرتے ہوئے بتایا کہ شیلنگ سے فیکٹری مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ 8 ملازمین ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔دوسری جانب یمن میں اتحادی افواج سے برسرپیکار حوثی باغیوں کی جانب سے حدیدہ کی فیکٹری پر حملے کی ذمہ داری سے متعلق حکومتی بیان کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔یمن میں فریقین کے درمیان جھڑپوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور گزشتہ ماہ کے آخر میں شیلنگ کے ایک واقعے میں 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔دریں اثنا اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ صرف اکتوبر کے ماہ میں 74 شہریوں کو اسپتال لایا گیا جن میں سے اکثر کو مردہ حالت میں لایا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں