0

ملک بھر میں ایک دن میں 3 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وبا کے مریضوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار سے افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 41 ہزار 115 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 57 لاکھ 13 ہزار 341 ہوگئی ہے۔کورونا کی مریضوں کی تعداد کتنی؟گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 119 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 191 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں ایک لاکھ 80 ہزار 904، پنجاب میں ایک لاکھ 22 ہزار 293، خیبر پختونخوا میں 48 ہزار 683، اسلام آباد میں 31 ہزار 992، بلوچستان میں 17 ہزار 392، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 219 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 708 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں