0

وطن کے دفاع میں جان دینے والے میجر شبیر شریف کا 49 واں یوم شہادت


جان کا نذرانہ پیش کرکے مادر وطن کا دفاع کرنے والے میجر محمد شبیر شریف شہید نشان حیدر کا آج 49 واں یوم شہادت ہے۔میجر شبیر شریف شہید 28 اپریل 1943 کو ضلع گجرات کے علاقے کنجاہ میں میجر رانا محمد شریف کے ہاں پیدا ہوئے، میجر محمد شبیر شریف نے ابتدائی تعلیم سینٹ انتھونی ہائی اسکول لاہور سے حاصل کی۔ اسکول میں وہ ذہین طالب علم اور کرکٹ و ہاکی کے بہترین کھلاڑی کے طور پر جانے جاتے تھے۔میجر شبیر شریف کے چھوٹے بھائی جنرل راحیل شریف پاک فوج کے سپہ سالار کے عہدے تک پہنچے جب کہ ان کے رشتہ دار میجر عزیز بھٹی نے 1965 کی جنگ میں دلیری کی بے مثال داستان رقم کرکے نشان حیدر حاصل کیا تھا۔میجر محمد شبیر شریف 1961 میں گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھے جب وہ پاک فوج میں شامل ہوئے اور 29 ویں لانگ کورس کے لیے پی ایم اے کاکول پہنچے، پی ایم اے میں بھی انہوں نے ہاکی، کرکٹ، فٹ بال، سائیکلنگ اور ایتھلیٹکس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں