0

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا ایک اور سینئر افسر سے جھگڑا


کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور عمر شیخ نے اپنا رویہ نہ بدلا اور پنجاب پولیس کے ایک اور سینئر افسر سے جھگڑا کر بیٹھے۔عمر شیخ نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے ساتھ میٹنگ میں نامناسب رویہ رکھا جس پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔گزشتہ رات سی سی پی او نے اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جلسے میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے لیے بلارکھا تھا۔اس دوران کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تاہم ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بیچ بچا کروایا۔ ایس ایس پی نے جھگڑے پر چارج چھوڑنے کا بھی فیصلہ کرلیا تھا۔اس سے قبل اکتوبر میں عمر شیخ کا ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کمبوہ کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس پر ایس پی کا تبادلہ کردیا گیا تھا۔عمر شیخ اور افتخار کمبوہ کے درمیان نوبت گالم گلوچ تک پہنچ گئی تھی اور سینئر افسران نے بیچ بچا کروایا تھا۔ اس وقت بھی پی ڈی ایم جلسے سے متعلق اجلاس میں یہ تنازع ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں