0

پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی جنگی مشقوں کا آغاز


اسلام آباد: پاکستان اور چین کی فضائیہ کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔پاکستان فضائیہ اور چینی فضائیہ کے مابین مشترکہ ہوائی مشق شاہین- IX پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر شروع ہوگئی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق چینی فضائیہ(PLAAF) کا دستہ پائلٹس، ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے پر مشتمل ہے جو اس فضائی مشق میں حصہ لے گا۔ایئر وائس مارشل وقاص احمد سلہری، ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف(آپریشنز) پاک فضائیہ اور میجر جنرل سن ہانگ، اسسٹنٹ چیف آف سٹاف چینی فضائیہ (PLAAF) اس افتتاحی تقریب کے موقعے پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں