0

پی ڈی ایم ارکان اسمبلی کا استعفے پیش کرنے کا سلسلہ جاری


کراچی: اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں جے یو آئی اور مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کی جانب سے اپنی پارٹی قیادت کو استعفے جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے احکامات کے بعد اپوزیشن ارکان کی جانب سے استعفے دینے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنی اپنی قیادت کو استعفے بھیج رہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) سندھ سے پہلے استعفے کا اعلان رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستانی نے کیا، انہوں نے ہاتھ سے تحریر کیا گیا استعفی پارٹی قیادت کو ارسال کردیا ہے، جب کہ اسپیکر کے نام لکھا گیا استعفی بھی ساتھ منسلک کیا ہے۔مخصوص نشستوں پر منتخب رکن اسمبلی کھیل داس کوہستانی کا کہنا ہے کہ آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے اسمبلی رکنیت چھوڑنے کو تیار ہوں، قومی اسمبلی کی رکنیت پارٹی کی امانت ہے اور قیادت کے ہر فیصلے پر ساتھ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں