0

کورونا کی دوسری لہر میں تیزی؛ فعال کیسز کی تعداد45 ہزار سے بڑھ گئی


اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 45 ہزارسے زائد ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 38 ہزار 092 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 58 لاکھ 65 ہزار 944 ہوگئی ہے۔کورونا کی مریضوں کی تعداد کتنی؟گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 963 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 26 ہزار 142 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں ایک لاکھ 87 ہزار 684، پنجاب میں ایک لاکھ 24 ہزار 804، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 506، اسلام آباد میں 33 ہزار 420، بلوچستان میں 17 ہزار 540، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 427 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 761 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں