0

جسٹس فائز عیسی نظرثانی کیس میں بنچ کی تشکیل پر فیصلہ محفوظ


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جسٹس فائز عیسی نظرثانی کیس میں بنچ کی تشکیل سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 6 رکنی لارجر بنچ نے جسٹس قاضی فائز عیسی صدارتی ریفرنس فیصلے کے خلاف نظر ثانی کیس کی سماعت کی۔عدالت نے صدر سپریم کورٹ بار لطیف آفریدی سے ایک ہفتے میں تحریری دلائل مانگ لیے۔ جسٹس فائز عیسی سمیت دیگر درخواست گزاروں نے چھ رکنی بنچ پر اعتراض کیا ہے۔ صدر سپریم کورٹ بار کا کہنا ہے کہ نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ کرنے والا دس رکنی فل کورٹ ہی سماعت کرسکتا ہے۔سٹس عمر بندیال نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ سماعت میں ذوالفقار علی بھٹو کیس کا حوالہ دیا گیا تھا، جسٹس دراب پٹیل فیصلے کا پیرا گراف 27 پڑھیں، نظر ثانی کیس میں جسٹس دراب پٹیل نے بنچ اعتراضات کے حوالے سے رائے دینے سے گریز کیا تھا۔جسٹس منیب اختر نے کہا کہ ہم کسی خاص کیس پر نہیں بلکہ اصول پر بات کر رہے ہیں، اگر جج کا شامل ہونا ضروری ہے تو تمام کیسز میں ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں