0

سارے چوہدری مر بھی جائیں فضل الرحمان کا قرعہ نہیں نکلے گا، شیخ رشید


لاہور: وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سارے چوہدری بھی مرجائیں مولانافضل الرحمان کا قرعہ پھر بھی نہیں نکلیگا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 13 دسمبر کو کوئی قیامت ہونے نہیں جارہی، بلکہ 13 دسمبر کے بعد عمران خان کے لئے خوشخبری کے دن شروع ہوجائیں گے، مارچ میں سینیٹ کے الیکشن کے بعد عمران خان اور مضبوط ہوجائیں گے، مجھے امید ہے کہ اپوزیشن اراکین استعفے نہیں دے گی اور اگر دے بھی دیں تو اسمبلی کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، حالات جیسے بھی ہوں پی ڈی ایم کو فائدہ نہیں ہوگا، عمران خان مینار پاکستان سے اوپر گئے تھے اور اپوزشن مینار پاکستان سے نیچے آئی گی، عمران خان نے کہاہے حکومت چھوڑ دوں گا، کرپٹ کے ساتھ ہاتھ نہیں ملاں گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سیاستدان مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتا، عمران خان نے اپوزیشن کو دعوت دی کہ اسمبلی میں آئیں اور ڈائیلاگ کریں لیکن اپوزیشن کہتی ہے کہ ہم ان سے بات کرنے کو تیار نہیں، اگر یہ عمران خان سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے تو بتائیں کس سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، جن سے آپ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں وہ نوازشریف کے بیانیے کے مخالف ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں