0

وزیراعظم کی اپوزیشن سے جلسے چند ماہ کیلیے ملتوی کرنے کی اپیل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جلسوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن اس سے لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط کریں اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کریں، ہم نے پہلی لہر میں اپنے لوگوں کولاک ڈان سے بچایا، پہلی لہرمیں قوم نیایس او پیزپرعمل کیا لیکن دوسری لہرمیں باقی دنیا کیلئے بھی ایس اوپیز پرعمل درآمد مشکل ہوگیا ہے، کورونا کیسزمیں اضافے سے ہماریاسپتالوں، ہیلتھ ورکرز پرپریشر پڑے گا۔زیراعطم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے مجھ پرکوئی پریشرنہیں پڑے گا، وہ صرف لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، اپوزیشن سے اپیل کرتا ہوں دو تین ماہ بعد جلسے کرلیں کیوں کہ جلسوں میں کورونا پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے، ملتان میں پی ڈی ایم جلسے کے بعد کورونا وارڈ کے 64 فیصد بیڈ بھرچکے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکہ اوریورپ میں کورونا کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، بھارت میں کورونا سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اموات ہوئیں، پوری قوم کو کوروناایس اوپیزپرعملدرآمد کرناچاہیے، ماسک کے استعمال سے کورونا پھیلنے کے چانس کم ہوجاتے ہیں، اگر اسی طرح کورونا کیسزمیں اضافہ ہوتا رہا تواسپتال بھرجائیں گے، زیادہ سردی میں کورونا کیسز پھیلنے کا خدشہ ہے، اس وقت پشاورمیں40 فیصد کورونا کے بیڈز بھرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں