0

عدالت حکم دے تو کراچی سرکولر ریلوے کیلئے تین ارب دینے کو تیار ہیں، وزیراعلی سندھ


وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے کہا ہے عدالت حکم دے تو کراچی کے جدید سرکولر ریلوے کیلئے تین ارب دینے کو تیار ہیں۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سرکولر ریلوے کیس میں جواب جمع کروا دیا ہے. وزیراعلی نے توہین عدالت کا نوٹس واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سرکولر ریلوے کی فزیبلٹی رپورٹ تین ماہ میں بنی، وفاقی کی سستی کے باوجود سندھ حکومت نے منصوبے پر تیزی سے کام کیا، وفاقی حکومت نے 2017 میں سرکولر ریلوے میں دلچسپی لینا چھوڑ دی تھی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے 14 نومبر کو سمری کابینہ میں پیش کی، تاہم میں کورونا کا شکار تھا اس لئے کابینہ کی میٹنگ ملتوی ہوگئی، ایف ڈبلیو او کو ایک کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی، 9 دسمبر کو ایف ڈبلیو او کو بقیہ 15 کروڑ بھی جاری کرنے کی منظوری دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں