0

وزیر داخلہ شیخ رشید کا ملک سے منی لانڈرنگ کے خاتمے کا اعلان


اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک سے منی لانڈرنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کا دور ختم ہوگا۔شیخ رشید نے وزیر داخلہ بننے کے بعد پہلی ہی پریس کانفرنس میں اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک ہوگا تو سب کچھ ہوگا تاہم اپوزیشن انتشار پھیلانا چاہتی ہے، ملک کو اندر سے خطرہ ہے، کل ایک بہت بڑے دہشت گروں کا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ جلسہ کرنے والے بھول جائیں کہ جلسے سے عمران خان جا رہا ہے، اپوزیشن چاہے جتنے جلسے کرے حکومت کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، اپوزیشن ملک سے سچ کی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے تاہم ان کا مشن کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے۔وزیر داخلہ نے ملک سے منی لانڈرنگ کے خاتمے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے مجھے وزیر داخلہ کی نئی ذمہ داری دی ہے، ملک میں لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کا دور ختم ہوگا جب کہ ملک میں جدید ترین بارڈرسسٹم لاں گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں