0

وفاقی حکومت کا کم فیس والے نجی اسکولوں کو بلاسود قرضے دینے کا فیصلہ


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نجی تعلیمی اداروں کو ریلیف دینے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے کم فیس والے پرائیویٹ اسکولوں کو بلاسود قرضے دینے اور اسکولوں کی رجسٹریشن میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ فیڈرل بورڈ میں داخلہ جات بھجوانے کی آخری تاریخ میں اضافے اور ہفتے میں ایک دن بچوں کو اسکول بلانے کی اجازت دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ ایسوسی ایشنز کے وفد نے وفاقی سیکرٹری تعلیم فرح حامد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرپرسن پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی(پیرا)مسز ضیا بتول بھی موجود تھیں۔اسکولز کے وفد میں ملک ابرار حسین، راجہ ارشد محمود، چودھری عبیداللہ،ملک محمد عمران، ڈاکٹر افراہیم ستی،ملک دین محمد اعوان،قاسم عباس،ریحانہ ظہیر اور طارق محمودبھی شامل تھے۔نجی تعلیمی اداروں کے وفد نے گیارہ جنوری کو ہر صورت تعلیمی ادارے کھولنے کامطالبہ کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری کو کورونا کے باعث نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں