0

پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے ذریعے بھارت اپنی ناکامیاں چھپارہا ہے، وزیر خارجہ


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی کرونیکلز کی رپورٹ نے بھارتی پروپیگنڈے کے جال سے پردہ اٹھایا اور بھارت پاکستان کے خلاف ہائی برڈ وار میں ملوث ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ میں مصروف ہے، بھارتی کرونیکلز کی رپورٹ نے بھارتی پروپیگنڈے کے جال سے پردہ اٹھایا ، بین الاقوامی سطح پربھارت پروپیگنڈے کے ذریعے اپنی ناکامیوں کو چھپارہا ہے، بھارت پاکستان کی تشخص متاثرکرنے کی ناکام کوششوں میں 15 سال سے سرگرم ہے، ای یو ڈس انفولیب کی تحقیقات کے بعد یہ حقائق سامنے آئے ہیں، بھارت نے یورپی یونین کے نام سے جعلی آن لائن میگزین ویب سائٹ بنایا اوراس کی فنڈنگ کی، بھارت جھوٹی خبروں کی ویب سائٹس استعمال کرتا رہا اورکررہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف ہائی بریڈ وار میں ملوث ہے، بھارت کشمیر کی حق خودارادیت کی تحریک کودہشت گردی کا رنگ دے رہا ہے، بھارت جعلی تھنک ٹینک اوراین جی اوکے ذریعے پروپیگنڈا مہم چلاتارہا، بھارت نے اپنی ہی نیوز ایجنسی کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا، یورپی پارلیمنٹ کا مقبوضہ کشمیرکا دورہ ہوا، کس نے کرایا؟ کس نے فنڈ کیا؟ دورے کامقصد بھارت کے 5اگست کے اقدام کو درست قرار دینا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں