0

آنکھ کی پلکوں، بھنووں اور پپوٹوں پر جاندار تصویریں بنانے والی آرٹسٹ


جارجیا: یوں تو ہر مصور اپنا تخلیقی کام کینواس پر ہی کرتا ہے لیکن دنیا میں ایک مصورہ ایسی بھی ہے جس نے آنکھ کی پلکوں، بھنووں اور پپوٹوں کے کینواس پر مختصر لیکن جزئیات سے بھرپور فن پارے بنا کر اپنا ہنر منوایا ہے۔تل پیلیگ نامی 34 سالہ مصورہ گزشتہ چند سال سے اپنے انسٹاگرام اکانٹ (Tal_peleg) پر مختصر تصویریں (منی ایچر پینٹنگز) شیئر کرا رہی ہیں جن میں سے زیادہ تر انہوں نے آنکھ کے پپوٹے پر بنائی ہیں جبکہ کچھ تصویروں میں پلکوں اور بھنووں کو بھی آرٹ ورک کا حصہ بنایا گیا ہے۔اپنے بارے میں تل پیلیگ کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ سرامک پینٹنگز بنایا کرتی تھیں جنہوں نے اپنی بیٹی کو بھی مصوری سکھا دی۔البتہ خود تل پیلیگ کو میک اپ آرٹسٹ بننے کا شوق تھا اور انہوں نے یہ کام سیکھ کر خواتین کا میک اپ کرنا شروع کرتا۔ لیکن جلد ہی وہ معمول کا میک اپ کرتے کرتے اکتا گئیں اور اپنی والدہ کے سکھائے ہوئے ہنر کو میک اپ میں استعمال کرنا شروع کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں