0

مصطفی نواز نے بلاول بھٹو زرداری کی ترجمانی سے استعفے کی تصدیق کردی


اسلام آباد: سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے بلاول بھٹو زرداری کی ترجمانی سے استعفے کی تصدیق کردی ہے۔مصطفی نواز کھوکھر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ انہوں نے ترجمان کی حیثیت سے دیانتداری اور ایمانداری کے ساتھ ملک اور پارٹی کے مفاد میں مشورے دیے۔ بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کے عہدے سے استعفی دیا ہے لیکن پیپلز پارٹی سے نہیں۔ ہر خوشی اور غم میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔گزشتہ روز میڈیا پر مصطفی نواز کھوکھر کے استعفے کی خبریں آئی تھیں تاہم پیپلز پارٹی نے اس کی تردید کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں