0

اسمارٹ فون پر لعاب کے ذریعے کورونا وائرس کا سراغ لگانے والا پلیٹ فارم


نیو اور لینز: اس سال ہم نے کورونا وائرس سے پھیلنے والی وبا کووڈ19 کے خوفناک وار دیکھے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ لیکن اب اسمارٹ فون پر نصب ہونے والے ایک پلیٹ فارم کی بدولت صرف 15 منٹ میں اس وائرس کی درست ترین شناخت کی جاسکتی ہے۔
اس کے لیے کسی تجربہ گاہ اور ماہر کی ضرورت نہیں ہوتی تاہم اب تک بہت کم لوگوں پر ہی اسے آزمایا گیا ہے۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف ٹیولین کے ماہرین نے کی ہے جس کی تفصیلات امریکن ایسوسی ایشن فار دی ایڈوانسمنٹ آف سائنس ( اے اے اے ایس) کے جرنل میں شائع ہوئی ہے۔اس ٹیکنالوجی کو 12 افراد پر آزمایا گیا جو کورونا وائرس سے متاثر ہوکر کووڈ 19 کے مریض بن چکے تھے جبکہ 6 دیگر مکمل صحتمند افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں تحقیق کے بہت مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ یہاں پروفیسر بو ننِگ اور ان کے ساتھیوں نے اس نظام کا عملی مظاہرہ بھی کیا ہے۔ اس میں فلوریسنس خردبین کا ایک جوڑا استعمال کیا ہے۔ اس میں تھوک کا نمونہ رکھا جاتا ہے۔ اسے پہلے جینیاتی تکنیک کرسپر سے گزارا جاتا ہے اور ایک پیچیدہ عمل ہوتا ہے

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں