0

راولپنڈی تھانہ گنج منڈی کے قریب دستی بم کا دھماکا، 25 افراد زخمی


راولپنڈی: تھانہ گنج منڈی کے سامنے فلٹریشن پلانٹ کے قریب ہونے والے دھماکے میں 25 افراد کے زخمی ہوگئے۔ راولپنڈی کے علاقے تھانہ گنج منڈی کے قریب نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، جس کے اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری، بم ڈسپوزل اسکوارڈ کا عملہ اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور عوام کے لئے راستے بند کردیئے گئے۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق دستی بم کچھ دیر بعد پھٹ گیا اور دھماکے میں 25 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 3 افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دے کر بھیج دیا گیا جب کہ باقی 22 افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ گنج منڈی کا کہنا ہے کہ دھماکا تھانے کے سامنے فلٹریشن پلانٹ کے قریب ہوا، دھماکے کے بعد جائے حادثہ کے قریب تمام علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جب کہ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکوارڈ کا عملہ دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں