0

مینار پاکستان پر پی ڈی ایم کا جلسہ، قائدین کی تقاریر جاری


لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے اجازت نہ دیئے جانے اور مقدمات کے اندراج کے باوجود مینار پاکستان پر پی ڈی ایم کا جلسہ جاری ہے جس سے قائدین خطاب کررہے ہیں۔اپوزیشن کی گیارہ جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی تحریک کے پہلے مرحلے کا آخری جلسہ آج مینار پاکستان پر ہورہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری ، مولانا فضل الرحمان اور دیگر پی ڈی ایم رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔مینار پاکستان ہی نہیں آس پاس کی سڑکیں بھی بھر چکی ہیں۔ لاہور تمام صوبوں کے لیے بڑے بھائی نہیں بلکہ سگے بھائی کا کردار ادا کرے گا، کیوں کہ ہم سب ایک جیسے ہیں۔ ہم اسلام آباد اور پورے ملک کو ایک ساتھ جوڑیں گے۔لاہوریوں نے آج مینار پاکستان پر ایک تاریخ رقم کی ہے اور عوام دشمن کو اس مینار سے اتار کر پھینک دیا ہے۔ 2011 میں جس جعلی تبدیلی کا آغاز اس مقام سے ہوا تھا آج لاہوریوں نے اسے ہمیشہ کے لیے یہاں دفن کردیا۔انہوں نے کہا کہ جو شخص خدا کے لہجے میں این آر او نہ دینے کا اعلان کرتا تھا آج نواز شریف سے این آر او مانگ رہا۔ تابعدار خان این آر او نہیں دیا جائے گا۔مریم نواز نے کہا کہ میں ہاتھ جوڑ کر آپ سے گزارش کرتی ہوں کہ کورونا سے بچاو کے لیے ماسک پہن کر آئیں ۔ کورونا سے زیادہ خطرناک مرض عمران خان ہے۔ جب سے یہ مرض آیا ہے پاکستان میں ترقی، چینی، گندم ، آٹا، بجلی ، گیس، میڈیا، عوام کا روزگار، دوا قرنطینہ میں چلی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں