0

ناجائز حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، مولانا فضل الرحمان


لاہور: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان گرانڈ کا جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔ مقامی ہوٹل میں ناشتے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے پارٹی رہنماں کے ساتھ مشاورت کی، جس میں مشاورت میں راشد محمود سومرو، مولانا عبدالغفور حیدری، سابق ایم این اے مولانا قمرالدین سمیت دیگر شریک تھے۔پارٹی رہنماں نے مولانا فضل الرحمان کو آج کے جلسے کی تیاریوں اور مختلف شہروں سے آنے والوں قافلوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جس پر پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کارکنوں نے تمام حکومتی ہتھکنڈے ناکام بنا دیئے، آج مینار پاکستان گرانڈ میں ہونے والا جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ناجائز حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ہم امپائر کی انگلی پر نہیں بلکہ اللہ اور عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں