0

پی ڈی ایم حکومت کو این آر او نہیں دے گی، مریم نواز


لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کو این آر او نہیں دے گی۔لاہور جلسے میں شرکت کے لئے جاتی امرا سے روانگی سے قبل میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی کال پر عوام نہیں بلکہ عوام کی کال پر پی ڈی ایم نکلی ہے، پی ڈی ایم حکومت کو این آر او نہیں دے گی، عوام ملک کی خاطر باہر نکلیں اور حکومت کو آخری دھکا دیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور جاگ رہا ہے تاکہ کوئی جلسہ گاہ پر شب خون نہ مارے، تمام رکاوٹوں کے باوجود آج بھرپور جلسہ ہوگا، مولانا فضل الرحمان چند گھنٹوں بعد اعلانات کریں گے، عوامی سمندر میں ہچکولے کھاتی کشتی کوئی نہیں بچاسکتا، حکومت جانے والی ہے، پاکستان کی خوشحالی کا دور آنے والا ہے، آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں