0

کورونا نے ایک دن میں 72 افراد کی جان لے لی، 3 ہزار سے زائد میں وائرس کی تصدیق


اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 46 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ ایک دن میں اس جان لیوا وائرس نے 72 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 41 ہزار 426 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 59 لاکھ 90 ہزار 168 ہوگئی ہے۔کورونا کی مریضوں کی تعداد کتنی؟گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 369 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 425 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں ایک لاکھ 94 ہزار 359، پنجاب میں ایک لاکھ 27 ہزار 212، خیبر پختونخوا میں 52 ہزار 092، اسلام آباد میں 34 ہزار 579، بلوچستان میں 17 ہزار 737، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 663 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 783 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔کورونا کے فعال مریضوں کی تعدادسرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 46 ہزار 629 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 470 کی حالت تشویشناک ہے۔کورونا سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعدادگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 72 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار 796 ہوگئی ہے۔صحت یاب مریضوں کی تعداداین سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار 792 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے جس کے بعد اس وبا کے خلاف جاری جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 83 ہزار ہوگئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں