0

آپ کو دیکھ کر تیز اور سست ہونے والا ردِعمل ویڈیو نظام


اسٹینفرڈ: اگر کوئی یوٹیوب پر جوڈو، یوگا، ورزش اور دیگر ویڈیو دیکھتا ہے تو اسے بنانے والے اپنی رفتار سے حرکت کرتا ہے جبکہ اسے دیکھ کر نقل کرنے والا پیچھے رہ جاتا ہے۔ اس خامی کو دیکھتے ہوئے ایک ایسا نظام بنایا ہے جو کیمرے سے دیکھنے والے کی حرکات نوٹ کرتے ہوئے ویڈیو چلنے کی رفتار آہستہ یا تیز کرسکتا ہے۔اسیردِ عمل پرمبنی ویڈیو پلے بیک یعنی ری ایکٹو پلے بیک کا نام دیا گیا ہے جسے برطانیہ کی لینکاسٹر یونیورسٹی، کیلیفورنیا اسٹینفرڈ یونیورسٹی، اور ایف ایکس لیبارٹری نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ یہ بہ یک وقت ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کا مجموعہ ہے۔اس میں مائیکروسافٹ کا بنا بنایا کائنیٹک موشن سینسر استعمال کیا گیا ہے ۔ یہ موشن سینسر درحقیقت گیم کھیلنے والوں کے لیے بنایا گیا تھا۔ اس ہارڈویئر سے آنے والے پیغامات یعنی آٹ پٹ کو نوٹ کرتا ہے اور دیکھنے والے کی کہنیوں، گھنٹوں، بازو، کولہوں، ہاتھوں اور ٹانگوں کی حرکات کو نوٹ کرتا ہے۔ اس طرح آپ کا ایک کاغذی خاکہ بن جاتا ہے جو اینی میشن کے انداز میں حرکت کرتا رہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں