0

مودی حکومت کی موجودگی میں پاک بھارت سیریز کا انعقاد مشکل ہے، وسیم خان


کراچی: چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ بھارت سے کھیلنے کو تیار ہیں لیکن مودی حکومت کی موجودگی میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز مشکل ہے کیوں کہ بھارتی بورڈ کو سیریز کیلیے اپنی حکومت سے اجازت درکار ہوتی ہے۔ کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان کا کہنا تھا کہ ٹور سلیکشن کمیٹی با اختیار ہے، بابراعظم کے ان فٹ ہونے پر نئے کپتان کا فیصلہ ٹور سلیکشن کمیٹی خود کرے گی، پی سی بی پانچ سالہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔وسیم خان نے کہا پالیسی کے تسلسل کیلیے خواہش ہے کہ اگلی مدت کے لیے بھی بورڈ میں زمہ داریاں ادا کرتا رہوں، چیف ایگزیکٹیو نے مزید کہا کہ مسائل ضرورہیں لیکن اس کے باوجود ڈومیسٹک کرکٹ جاری رکھے ہوئے ہیں، آئندہ برس ایک نہیں چار ٹیمیں دورہ پاکستان کریں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں