0

کراچی کا موسم مزید سرد؛ پارہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان


کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیرین ہواں کے سبب شہر کا موسم مزید سرد ہوگیا اور اگلے 48 گھنٹوں کے دوران کم سے کم پارہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔بلوچستان کی شمال مشرقی سمت سے چلنے والی سرد ہواں کی شدت میں اضافے کے سبب سردی مزید بڑھ گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت مزید 2 ڈگری کمی سے 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔یاد رہے گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا، دوسرے روز بھی 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کوئٹہ کی یخ بستہ ہوائیں چلیں۔ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق موجودہ سردی کی لہرجمعے تک برقراررہنے کا امکان ہے جس کے بعد بتدریج درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک سے دو روز کے دوران کم سے کم پارہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے تاہم مغربی سلسلے کے اثرات کے نتیجے میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں