0

روسی صدر کی نومنتخب امریکی صدر کو مبارکباد اور تعاون کی پیشکش


ماسکو: روسی صدر ویلادیمیر پوتن نے امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے امن اور استحکام کے لیے دونوں ممالک کو اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر ویلادیمیر پوتن نے ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو امریکا کا نیا صدر منتخب ہونے پر ایک ماہ سے زئد کا عرصہ گزرنے کے بعد بالآخر مبارک باد دیدی۔روسی صدر نے اپنے بیان میں امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری جانب سے آپ کو تمام تر تعاون حاصل رہے گا۔ دنیا کے امن کے لیے ہمیں تمام اختلافات کو بھلا دینا چاہیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں