0

ہوا بھرنے اور کھینچنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ایئرپمپ

نیویارک: جن گھروں میں ربڑ کے کھلونے اور ہوا بھرنے والی اشیا ہیں وہ انہیں اپنے پھیپھڑوں سے پھلانے کی مشقت سے بخوبی واقف ہیں۔ اب یہ مسئلہ دنیا کے ایک انوکھے اور سب سے چھوٹے ایئرپمپ نے حل کردیا ہے۔گیگا پمپ ٹو دنیا کا سب سے چھوٹا پمپ ہے جو ہوا بھرتا ہے، کھینچتا ہے یعنی یہ ویکیوم پمپ بھی ہے اور سب سے بڑھ کر اس میں ایک طاقتور ٹارچ بھی لگی ہے۔ایک وقت میں تین ایجادات والا یہ غیر معمولی آلہ روزمرہ زندگی کے کئی کام آسان بناسکتا ہے۔ اس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ ٹائر میں ہوا بھری جاسکتی ہے۔ کسی شے سے ہوا کو باہر نکالا جاسکتا ہے۔ اس میں لگی ٹارچ تین انداز سے روشن ہوتی ہے۔اس ایجاد کی جسامت اتنی چھوٹی ہے کہ یہ جیب میں سماسکتا ہے۔ تیزرفتار ہوا پھینکنے کے لیے اس میں پانچ طرح کے نوزل لگائے گئے ہیں جبکہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسے یوایس بی ٹائپ سی سے چارج کیا جاسکتا ہے اور اس کی بیٹری بھی بڑی دیرپا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں