0

عمران خان جانتے تھے تم نالائق ہو تو شیروانی پہننے کی کیا ضرورت تھی،مریم

مردان: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب عمران خان جانتے تھے تم نالائق ہو تو شیروانی پہننے کی کیا ضرورت تھی۔مریم نواز نے مردان میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کل خود ٹی وی پر اپنی نالائقی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تیاری کے بغیر حکومت میں نہیں آنا چاہیے تھا، اس نے چیخ چیخ کر کہا کہ اسے عوام کے سر پر بٹھا تو دیا لیکن اس کی حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی، عمران خان تم جانتے تھے کہ تم نالائق اور نااہل ہو تو عوام کو جواب دو کہ پھر شیروانی پہننے کی اتنی جلدی کیا تھی، عوام کی زندگیوں سے کھیل کر کہتے ہوئے حکومت چلانی نہیں آتی۔مریم نواز نے کہا کہ الیکشن سے پہلے کہتے تھے میرے پاس 200 بندوں کی ٹیم ہے، کہاں ہے وہ ٹیم، وفاقی کابینہ کے ارکان آپس میں میوزیکل چیئر کھیل رہے ہیں، جس سوغات عمران خان کو سروں پر مسلط کیا گیا، ڈھائی سال بعد وہ کہتا ہے بجلی، قرضوں، کرنٹ اکانٹ خسارے اور حکومت چلانے کا پتہ نہیں تھا اور تیاری نہیں تھی، لیکن تمہاری چینی میں 400 ارب، 200 ارب کے آٹے اور 122 ارب کے ایل این جی کے ڈاکے ڈالنے، ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصد اضافے اور قاضی فائز عیسی کے خلاف جھوٹا ریفرنس بنانے کی تیاری پوری تھی، تم نے اپنے بہنوئی کو پلاٹ کا قبضہ دلانے کے لیے پوری پنجاب پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں