0

عمران خان میرے احتساب کے شکنجے میں ہیں،تختہ الٹنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،فضل الرحمان

مردان: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے عوام کے ساتھ مل کر ناجائز اور نااہل حکمران کے خلاف علم جہاد بلند کیا ہے، اس حکومت کاخاتمہ کر کیدم لیں گے، عوام کا یہ سمندر اسلام آباد سے گند صاف کرے گا۔مردان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلمان فتحیاب ہونے تک جہاد کرتا ہے، پوری قوم کو ظالمانہ تسلط کا سامناہے ہم نے عوام کے ساتھ مل کر ناجائز اور نااہل حکمران کے خلاف علم جہاد بلند کیا ہے، اس حکومت کاخاتمہ کر کیدم لیں گے، عوام کا یہ سمندر اسلام آباد سے گند صاف کرے گا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے کہ نوکریاں دوں گا اور ملک میں شہد اور دودھ کی نہریں بہیں گی، لیکن اس حکومت نے تو ملکی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا، ہمارے دو ممالک ہم سے ناراض ہو گئے ہیں، دوست ممالک کے دور ہونے سے پاکستان تنہا ہوگیا ہے، آپ پر پرائے تو کیا اپنے بھی اعتبار کرنے کو تیار نہیں، مہنگائی کے ذمہ دار جتنے عمران خان ہیں اتنے ان کو لانے والے بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں