0

مہنگائی بڑھ گئی ہے، ملازمین کو ملنے والی تنخواہ کافی نہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی بڑھ گئی ہے اور تنخواہ دار طبقے کو ملنے والی تنخواہ کافی نہیں۔اسلام آباد پولیس لائنز میں پاسنگ آٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جس کی مال اور جان کی حفاظت نہیں ہوتی وہ قوم ترقی نہیں کرسکتی، فوج سرحدوں پر قوم کی جان و مال کی حفاظت کرتی ہے اور پولیس ملک میں عوام کا تحفظ کرتی ہے، لیکن پولیس کا آج تک وہ مقام نہیں بنا جس کی وہ مستحق ہے۔عمران خان نے کہا کہ کرکٹ کے دوران مجھے جنوبی افریقہ میں کرکٹ کھیلنے کی بہت پیشکشیں آتی تھیں، اگر میں وہاں کھیلتا تو پیسہ بہت ملتا لیکن عزت نہ ملتی کیونکہ اس سے مجھے وہاں کی نسل پرست حکومت کی حمایت کرنی پڑتی، ہر انسان کے سامنے دو راستے انسانی عظمت اور شیطانیت کے ہوتے ہیں، نیکی کے راستے پر چلنا آسان نہیں لیکن اسی میں کامیابی ہے، نیکی کا راستہ مشکل اور گناہ کا آسان ہوتا ہے لیکن گناہ کا تباہی کا راستہ ہوتا ہے، قرآن میں واضح لکھا ہے رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں