0

کورونا کی نئی قسم، برطانیہ سے کے پی کے آنے والے 101 افراد کی تلاش جاری

پشاور: برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آںے کے بعد خیبر پختون خوا حکومت نے برطانیہ سے صوبے میں آنے والے 101 افراد کی تلاش شروع کردی۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کی دیگر قسم کے پھیلا کے بعد خیبر پختونخوا میں اقدامات سخت کر دیئے گئے ہیں اس ضمن میں برطانیہ سے خیبرپختونخوا آنے والے 101 افراد کی تلاش کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو خط ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے واپس آنے والے افراد کی تفصیلات خیبر پختونخوا حکومت کو فراہم کردی ہیں جس کے مطابق مردان، ابیٹ آباد، سوات، نوشہرہ سمیت 12 اضلاع میں برطانیہ سے لوگ واپس آئے، ان واپس آنے والے افراد کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں قرنطینہ کیا جائے گا تاکہ نئی قسم کا کورونا وائرس پھیلنے سے روکا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں