0

5.72 ارب مالیت کی 21 بے نامی جائیدادوں کو ضبط کرنے کیلیے ریفرنس کی منظوری

کراچی: ایف بی آر کی بے نامی ایڈ جوڈیکیٹنگ اتھارٹی نے 21 بے نامی جائیدادوں کے خلاف ریفرنس داخل کرنے کی منظوری دے دی۔بے نامی جائیداد کے ریفرنس انسداد بے نامی کراچی زون نے تیار کیے ہیں۔ منظورشدہ ریفرنسز میں 5 ارب 72 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے بے نامی اثاثے ضبط کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بے نامی شیئرز کے پانچ ریفرنس بھی داخل کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور ان بے نامی شیئرز کی مجموعی مالیت 15 کروڑ 96 لاکھ روپیسے زائد ہے۔بے نامی ایڈجیوڈیکیشن اتھارٹی نے غیر منقولہ جائیداد کے بھی 5 ریفرنس کی بھی منظوری دی ہے ان بے نامی غیر منقولہ جائیداد کی مالیت 4 ارب 53 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ اسی طرح بے نامی بینک اکانٹ کا بھی ایک ریفرنس منظور کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں