0

اسرائیل کو مسئلہ فلسطین کے حل تک تسلیم نہیں کریں گے، پاکستان


اسلام آباد: پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے کوئی دبا نہیں، اسرائیل کو مسئلہ فلسطین کے حل تک تسلیم نہیں کریں گے۔اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان واضح کرچکا کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے کوئی دبا نہیں، اسرائیل تسلیم کرنے کا متحدہ عرب امارات کے ویزہ ایشو سے کوئی تعلق نہیں، اسرائیل کو مسئلہ فلسطین کے حل تک تسلیم نہیں کریں گے۔بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور کریک ڈان کو 500 سے زائد روز ہو چکے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں قتل عام سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، رواں برس بھارت نیجنگ بندی کی 3012 خلاف ورزیاں کیں، خلاف ورزیوں میں 28 نہتے شہری شہید ہوئے، پاکستان عالمہ برادری سے نوٹس لینے کی اپیل کرتا ہے۔ہم نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کی معلومات پر سخت نوٹس لیا، تمام معلومات کا عالمی برادری اور متعلقہ عالمی اداروں کے ساتھ تبادلہ کیا گیا، بھارت میں قتل ہونے والے گیارہ پاکستانی ہندووں کی بیٹی نے ایف آئی آر کروائی، ہمارا بھارت سے مطالبہ ہے کہ وہ پاکستانی ہندو تھے،تسلی بخش جواب دیا جائے، ابھی تک بھارت سے موصول شدہ معلومات تسلی بخش نہیں ہے بھارت نے ابھی تک اطمینان بخش ابتدائی تحقیقات بھی نہیں کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں