0

ملک میں کورونا سے مزید 111 افراد جاں بحق، 2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ


اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 111 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 2 ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 173 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 64 لاکھ 28 ہزار 240 ہوگئی ہے۔کورونا کی مریضوں کی تعداد کتنی؟گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 256 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 070 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2لاکھ7 ہزار407 ، پنجاب میں ایک لاکھ 33 ہزار 874، خیبر پختونخوا میں 56 ہزار 160، اسلام آباد میں 36 ہزار 721، بلوچستان میں 18 ہزار 005، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 065 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 838افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔کورونا کے فعال مریضوں کی تعدادسرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 38 ہزار 268ہوگئی ہے۔کورونا سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعدادگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 111 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہزار 668 ہوگئی ہے۔صحت یاب مریضوں کی تعداداین سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 782 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 17 ہزار 134 ہوگئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں