0

پی پی ارکان پر قوتیں دبا ڈال رہی ہیں، سب نے استعفے میرے پاس جمع کرادیے ہیں، بلاول


کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب کے پاس مسائل کا حل نہیں تو استعفے دیں اور گھر چلے جائیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خزانہ خالی ہونے کے باوجود ہم نے تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کیا، کے تحفظ کیلئے بے نظیر سپورٹ پروگرام شروع کیا اور ایک دن بھی عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا تھا، ہمارے پاس عوامی مسائل کا حل ہے، ہم جانتے ہیں عوام کو مشکل حالات سے کیسے نکالا جاسکتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم صاحب اگر آپ کے پاس مسائل کا حل نہیں تو استعفے دیں اور گھر چلے جائیں، مشکل حالات میں وزیراعظم کا ایک ہی جواب ہوتا ہے میں کیا کروں؟ کشمیر پر حملہ ہوا تو وزیراعظم نے کہا میں کیا کروں، آپ کہتے ہیں معاشی اشاریے اچھے ہیں، لیکن لوگ خودکشی کررہے ہیں، پاکستان بنگلا دیش اور افغانستان سے جی ڈی پی میں پیچھے رہ گیا ہے، مشکل حالات میں عمران خان حکومت عوام کو لاوارث چھوڑتی رہی تو عوام کی ناراضگی اور غصہ بے قابو ہوجائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں