0

عالمی رینکنگ میں پاکستان پوسٹ کی 27 درجے ترقی


اسلام آباد: پاکستان پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ 27 درجے ترقی کے ساتھ 94 سے 67 نمبر پر آگیا۔پاکستان پوسٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پوسٹل سروس کے عالمی ادارے یونیورسل پوسٹل یونین نے 170 ممالک کی 2020 کی رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان پوسٹ 27 درجے ترقی کے ساتھ 94 سے 67 نمبر پر آگیا، جب کہ 2016 میں پاکستان پوسٹ 29 پوائنٹس کے ساتھ 94 نمبر پر تھا۔اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ درجہ بندی میں دنیا کے وہ ممالک سرفہرست ہیں جو صنعتی شعبے میں عالمی رینکنگ میں بھی ٹاپ پر ہیں، یہ ترقی پاکستان پوسٹ کے اوپر اعتماد، ان کی پہنچ، محنت اور لگن کے ساتھ بہترین سروس کے حوالے سے بھی ہے۔ اس رپورٹ میں کورونا کی وجہ سے پوسٹل سیکٹر کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ذکر کیا گیا ہے، اور عالمی وبا میں پاکستان پوسٹ کی جانب سے گھر گھر پنشن پہنچانے کو بھی اقوام متحدہ کے پوسٹل ادارے یونیورسل پوسٹل یونین نے سراہا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں