0

عنبر میں قید، 10 کروڑ سال قدیم پھول کی دریافت


اوریگون: امریکی سائنسدانوں نے میانمار (برما) سے ایک ایسے پھول کا رکاز دریافت کرلیا ہے جو 10 کروڑ سال قدیم ہونے کے باوجود صحیح سلامت ہے کیونکہ یہ ایک شفاف عنبر کے ٹکڑے میں قید ہے۔اگرچہ یہ دریافت میانمار میں عنبر کی ایک کان سے ہوئی ہے جو شمالی نصف کرے میں خطِ استوا کے قریب ہے، تاہم جس وقت یہ پھول وجود میں آیا تھا تب خود میانمار کا یہ پورا علاقہ ہی قطب جنوبی کے قریب واقع تھا اور ماضی کے عظیم الشان براعظم گونڈوانا لینڈ کا حصہ تھا۔واضح رہے کہ عنبر سے مراد کسی درخت یا پودے سے خارج ہونے والی وہ قدرتی اور گاڑھی رال ہے جو کھلی فضا میں پہنچ کر جم جاتی ہے اور ایک شفاف پتھر جیسی صورت اختیار کرلیتی ہے۔اگر رال خارج ہوتے وقت کوئی کیڑا مکوڑا وغیرہ اس کی زد میں آجائے تو وہ بھی اس کے اندر قید ہوجاتا ہے اور وقت کے اثرات سے محفوظ ہوجاتا ہے۔ یعنی لاکھوں کروڑوں سال تک اس کے اجزا اور خد و خال محفوظ حالت میں رہ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں