0

بے نظیر بھٹو برسی، پی ڈی ایم گڑھی خدا بخش میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی


کراچی: سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی 13 ویں برسی آج ملک بھر میں منائی جائے گی، اس موقع پر تعزیتی جلسہ گڑھی خدا بخش بھٹو میں منعقد کیا جائے گا جس سے بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز اور پی ڈی ایم کے دیگر قائدین خطاب کریں گے۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے قائدین آج بھٹو ہاوس، نوڈیرو سے گڑھی خدا بخش میں شہید بینظیر بھٹو کے مزار پہنچیں گے جہاں وہ جلسے سے خطاب کریں گے تاہم طبعیت ناساز ہونے پر سابق صدر آصف علی زرداری کی عدم شرکت پر ان کا بھی جلسہ سے ویڈیو لنک خطاب متوقع ہے۔24 دسمبر کو سابق صدر آصف زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی اور آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو گڑھی خدا بخش جلسے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔جلسہ میں جے یو آئی (ف) کا پانچ رکنی وفد شرکت کرے گا جس میں عبدالغفور حیدری، سراج احمد خان، عبدالرزاق عابد اور سعود افضل شامل ہیں تاہم پی ڈی ایم کے قائد مولانا فضل الرحمن شرکت نہیں کرسکیں گے اور ان کا خطاب بذریعہ ویڈیو لنک متوقع ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کا 9 رکنی وفد مریم نواز کی سربراہی میں رات گئے نوڈیرو میں بھٹو ہاوس پہنچا، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری، بی بی فریال تالپور اور شیری رحمان نے لیگی وفد کا استقبال کیا، مسلم لیگ (ن) کے وفد میں مریم اورنگزیب، پرویز رشید، کیپٹن صفدر، محمد زبیر اور مفتاح اسماعیل، شاہ محمد شاہ، ثانیہ عاشق اور مصدق ملک شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں