0

حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں 7 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 7 بہادر فوجیوں کی شہادت سن کر افسوس ہوا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری قوم ہمارے بہادر فوجیوں کے ساتھ کھڑی ہے جو بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں، میں شہید ہونے والے بہادر جوانوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور دعا کرتا ہوں۔واضح رہے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں گزشتہ رات دہشت گردوں کے حملے میں 7 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں