0

اپوزیشن مجھ سے این آر او کیلیے فوج پر دبا ڈال رہی ہے، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماں کو معلوم ہے عمران خان این آر او نہیں دے گا اس لیے پاک فوج پر دبا ڈال رہے ہیں، پی ڈی ایم کا مسئلہ دھاندلی ہوتا تو انتخابی اصلاحات میں ہمارا ساتھ دیتے۔وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، خصوصا پی ڈی ایم تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ترجمانوں سے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کا کوئی مستقبل نہیں، بات چیت اور مسائل کے حل کا بہترین فورم پارلیمنٹ ہے لیکن اب تک اپوزیشن نے پارلیمنٹ کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا، اپوزیشن بھی عوام کو جواب دہ ہے جس نے ڈھائی سال میں قانون سازی میں حصہ نہیں لیا۔عمران خان کا کہنا تھا اپوزیشن رہنماں کو معلوم ہے عمران خان این آر او نہیں دے گا اس لیے پاک فوج پر دبا ڈال رہے ہیں، پی ڈی ایم کا مسئلہ دھاندلی ہوتا تو انتخابی اصلاحات میں ہمارا ساتھ دیتے، پی ڈیم ایم ہمارے لیے مسئلہ نہیں، ہم عوام مسائل پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں