0

سلیکٹڈ عمران خان اور سلیکٹرز ناکامی کا سامنا کر رہے ہیں، مریم نواز


اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی حکومت ہوتی ہے تو مودی خود چل کر آتا ہے، کمزور حکمرانوں کی وجہ سے ہی بھارت جیسا دشمن پاکستان پر وار کرتا ہے، وازشریف کو مودی کا یارکہنے والوں نے کشمیر بھارت کو گود میں دے دیا۔
اسلام آباد میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عاجزی سے کہہ رہی ہوں میں دلیر انسان کی بیٹی ہوں، نوازشریف اور راجہ حیدر سے دلیری سیکھتی ہوں، نوازشریف جب آئیں گے تو پتہ لگ جائے گا۔ن لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہم سب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیریوں سے میرا خون کا رشتہ تو تھا اب دل کا رشتہ بھی بن گیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جب شہادتیں ہوتی ہیں تو زخم ہماری روح پر لگتے ہیں، کمزور حکمرانوں کی وجہ سے ہی بھارت جیسا دشمن پاکستان پر وار کرتا ہے، جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو پاکستان کی شہ رگ پر وار ہوتا ہے، جب نوازشریف کی حکومت ہوتی تھی تو مودی خود چل کر آتا تھا، نوازشریف کو مودی کا یار کہنے والوں نے کشمیر بھارت کو گود میں دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں