0

ملک میں کورونا وبا کے مزید 2 ہزار155 نئے کیسزاور55 اموات رپورٹ


اسلام آباد: ملک بھرمیں کورونا وبا کے 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار155 نئے کیسزاور55 اموات رپورٹ ہوئیں۔این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار155 نئے کیسزاور55 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جس کے بعد مجموعی کیسز4لاکھ 77 ہزار240 اوراموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار47 ہوگئی۔سندھ میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار193، پنجاب میں 1 لاکھ 37 ہزار295 اورخیبرپختونخوا 57 ہزار982، اسلام آباد میں 37 ہزار556 اوربلوچستان میں 18ہزار118 تعداد، آزاد کشمیر8241 اورگلگت میں 4855 تعداد ہوگئی۔نیشنل کمانڈ سینٹرکے مطابق سندھ میں 3520 اورپنجاب میں 3982 اموات ہوچکیں، خیبرپختونخوامیں 1627 اوراسلام آبادمیں 415، بلوچستان 182 اورگلگت بلتستان 10 جب کہ آزادکشمیرمیں کورونا سے اموات کی تعداد220 ہوگئی۔کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیرکورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کوبند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں