0

پیپلزپارٹی رہنماں کے حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطے


کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما آج ایم کیوایم قیادت سے ملاقات کریں گے جب کہ فنکشنل لیگ کی قیادت سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماں کی حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی، تاج حیدر اور وقار مہدی پر مشتمل پیپلز پارٹی کا وفد بہادر آباد میں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پہنچا جہاں ان کا استقبال ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کیا۔ملاقات میں دونوں جماعتوں کی جانب سے سینیٹ الیکشن، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ دونوں جماعتوں کی قیادت نے مردم شماری نتائج پر بھی مشترکہ حکمت عملی کا جائزہ لیا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ عوامی کی بہتری کے فیصلوں میں ہم نے سیاست نہیں کی، مشترکہ حکمت عملی کی جہاں ضرورت ہو وہاں ہم ساتھ رہے ہیں، آج کی ملاقات کا مقصد مردم شماری ہے جسے عوام نے مسترد کردیا ہے۔فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جس نے مردم شماری پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا، تحریک انصاف سے معاہدے میں بھی یہ مردم شماری کی شق موجود تھی، جنوری 2020 کے بعد کابینہ کمیٹی میں بھی مقف دیتے رہے ہیں، کہاں کہاں ڈنڈی ماری گئی ہم ثبوت کے ساتھ بتاتے رہے ہیں، بلاکس کے گھر بھی کم گنے گئے، آبادی کی بنیاد پر ہی وسائل کی تقسیم ہوتی ہے، پیپلز پارٹی سے پٹیشن میں شمولیت کی پیشکش کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں