0

یکم جنوری سے ان اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا


لندن: پیغام رسانی، آڈیو اور ویڈیو کال کی معروف واٹس ایپ یکم جنوری 2021 سے لاکھوں کروڑوں فون پر بند ہوجائے گی، یا پھر اس کے ازالے کے لئے اسمارٹ فون کے آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژن کی ضرورت رہے گی۔لیکن بری خبر یہ ہے کہ پاس پرانے ایپل اور اینڈروئڈ فون ایسے ہیں جنہیں ترک کرکے نیا فون خریدنے کے علاوہ کوئی اور راستہ باقی نہیں رہے گا۔ ایسے فون اب بھی بڑی تعداد میں دنیا بھر میں استعمال ہورہے ہیں، تاہم پہلے پرانے آپریٹنگ سسٹمز کا ذکر ہوجائے۔اگر کوئی آئی فون آئی او ایس نائن یا اس سے بھی جدید ورژن پر نہیں چل رہا یا آپ کا اینڈروئڈ فون کم ازکم 4.0.3 ورژن یعنی آئسکریم سینڈوچ سے پیچھے ہے تو شاید واٹس ایپ کھلنے سے انکار ہی کردے گا۔ اس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ آئی فون فوراور اس سے نیچے کے سارے ماڈلوں پر واٹس ایپ بند ہوجائے گا کیونکہ وہ ان کا آئی او ایس اپ گریڈ ہوکر بھی آئی او ایس 9 تک نہیں پہنچ سکے گا۔دوسری جانب آئی فون فور ایس، آئی فون فائیو، آئی فون فائیو ایس، آئی فون سِکس اور آئی فون سکس ایس جیسے اسمارٹ فون ماڈل آئی او ایس نائن کے اجرا سے پہلے فروخت کئے گئے لیکن ان میں سافٹ ویئر اپ ڈیشن کا امکان موجود ہے۔ اسی لیے آپ آج ہی اپنے فون کو اپ ڈیٹ کرلیجئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں