0

مریم نواز اپنے بیانات سے ملک دشمن عناصر کو مواقع فراہم کر رہی ہیں، فردوس عاشق


لاہور: وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے بیانات سے ملک دشمن عناصر کو مواقع فراہم کر رہی ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کا ہر شہری عزیز ہے، وہ ہروقت سیاست سے بالاتر ہوکر ملکی مفاد کے لئے کام کرنے میں پرعزم ہیں، مریم نواز اپنے بیانات سے ملک دشمن عناصر کو مواقع فراہم کررہی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ افسوس کہ مریم نواز نے مچھ کے شہدا سے اظہار ِیکجہتی کے موقع پر بھی وزیراعظم عمران خان پر بے جا تنقید کرکے اپنا وطیرہ نہیں بدلا۔ مسلم لیگ (ن) لاشوں پر سیاست چمکانے کی پرانی عادی ہے۔ مریم نواز کوئٹہ کے شہدا کی لاشوں پراس روایت کو زندہ رکھنے سے گریز کریں۔معاون خصوصی کامزید کہنا تھا کہ شہدا کے لواحقین مریم اور بلاول سے پی ڈی ایم کے کارکنوں میں چھپے آستینوں میں سانپ کا ضرور پوچھیں، جنہوں نے ہمیشہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کی سوچ کو پروان چڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں