0

وزیراعظم کی انا انہیں متاثرین مچھ کے پاس جانے سے روک رہی ہے، مریم نواز


کراچی: مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی اناانہیں متاثرین کے پاس جانے سے روک رہی ہے، اور وہ مظلوموں کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہزارہ متاثرین سے ملاقات میں جو مناظرکل دیکھے دل دہل گیاہے، متاثرین میتوں کو تابوت میں سامنے رکھ کر بیٹھے ہوئے ہیں ہزارہ برادری پر قیامت گزرہی ہے، کچھ متاثرہ خواتین نیکہا کہ اب ان کے گھر میں کوئی مرد نہیں جو جنازوں کو کاندھا دے، بچے اپنے والد کے تابوت سامنے رکھ کر بیٹھے ہوئے تھے، سانحہ مچھ پر سیاست کرتی تو عمران خان کو منہ چھپانے کی جگہ نہ ملتی، عمران خان اپنی نااہلی کو سیاست کہہ کر چھپانے کی کوشش نہ کریں، انہیں سیاست کی آڑ میں چھپنے نہیں دینگے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پوری قوم سوگ کی حالت میں ہیہزارہ برادری کیدردکومحسوس کیا ہے، گزشتہ 6 روز سے قوم کی مائیں بہنیں حکمران کا انتظار کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہمارا کوئی مطالبہ نہیں ہے، حکمران آکر صرف ہمارے زخموں پر مرہم رکھیں، ان کے سروں پرشفقت کا ہاتھ رکھا جائے، لیکن وزیراعظم نے کہا میں بلیک میلنگ میں نہیں آں گا، وزیراعظم نے بے حسی اور انسانیت سے عاری باتیں کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں